پنجاب حکومت کا سرکاری محکموں کاڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ، اہم آسامیاں ختم کرنے کا عندیہ

جہلم: پنجاب حکومت کا سرکاری محکموں کاڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ، گریڈ17سمیت اہم آسامیاں ختم کرنے کا عندیہ دے دیا گیا۔
پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں سے گریڈ 17 سمیت مختلف آسامیاں ختم کردی جائیں گی۔ گریڈ سترہ کے سپرنٹنڈنٹ کی آسامی بھی ختم کردی جائے گی، گریڈ سترہ کے پرائیویٹ سیکرٹری کی آسامی بھی ختم ہوجائے گی۔
ذرائع کے مطابق گریڈ سولہ کی اسسٹنٹ کی آسامی بھی ختم ہوگی،سپرنٹنڈنٹ اور پرائیوٹ سیکرٹری، اسسٹنٹ کی جگہ ڈیٹا منیجرکی آسامی تخلیق ہوگی۔جونئیر کلرک اور سینئر کلرک کی آسامیاں ختم کرکے ڈیٹا آفیسر کی آسامیاں تخلیق کی جائیں گی ۔
ڈاک رائیڈر کی آسامی کو ختم کر دی جائے گی،چوکیدار اور نائب قاصد کے لئے نجی شعبہ سے عملہ لیا جائے گا۔



