حکومتی اوقات کار اور اسمارٹ لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیر صدارت پیرا فورس کی کارکردگی اور اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی، ایس ڈی او پیرا شاہد ممتاز اور انفورسمنٹ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران تجاوزات کے خاتمے، گراں فروشی کی روک تھام اور حکومتی اوقات کار کی پابندی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ ایس ڈی او پیرا شاہد ممتاز نے فیلڈ سرگرمیوں اور جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیرا فورس مارکیٹوں کی رات 8 بجے اور ریسٹورنٹس کی 10 بجے بندش سمیت اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے ہدایت کی کہ بچت مہم کے تحت اوقات کار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے تاکہ حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button