عوام کو باعزت و محفوظ سفر دینا حکومت پنجاب کی ترجیح ہے، بلال اکبر خان

جہلم: حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ضلع جہلم کا خصوصی دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹرانسپورٹ سے متعلق سہولیات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس اور دیگر ضلعی افسران سے ملاقات کی، جس میں جہلم شہر میں انٹرا سٹی اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔ آر ٹی اے حکام کی جانب سے گاڑیوں کی فٹنس، لائسنسوں کے اجراء، اور اڈوں کے انتظامات سے متعلق بھی جامع معلومات فراہم کی گئیں۔

بلال اکبر خان نے اس موقع پر شجرکاری مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس کے احاطے میں ایک پودا لگا کر ماحولیاتی تحفظ کے حکومتی عزم کا بھی اظہار کیا۔

بعد ازاں صوبائی وزیر نے جنرل بس اسٹینڈ جہلم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مسافروں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا اور ٹرانسپورٹ یونین کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ تمام بس و ویگن اسٹینڈز پر مقررہ کرایوں کی پابندی، گاڑیوں کی مکمل فٹنس، اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام کو باعزت، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button