جہلم میں شدید دھند کے باعث 4 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 33 افراد زخمی، خاتون جاں بحق

جہلم میں جی ٹی روڈ لاہوڑ موڑ کےقریب شدید دھند کےباعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 4خواتین سمیت 33افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب جہلم میں جی ٹی روڈ لاہور موڑ کے قریب شدید دھند کے باعث ڈمپر اور مسافر بس کےدرمیان حادثہ پیش آیا پیچھے سے آنے والی دو کاریں بھی آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں چار خواتین اور ایک چھ سالہ بچی سمیت 33افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے

حادثہ میں خوشاب کی رہائشی 50سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی، مسافر بس لاہور سے اسلام آباد جارہی تھی، گاڑی میں عملے سمیت 48افراد سوار تھے۔

جہلم میں ٹریفک حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، جی ٹی روڈ کو کھولنے کیلئےموٹروے پولیس نے ہیوی مشنری کےذریعے گاڑیوں کو سٹرک سے ہٹا کر جی ٹی روڈ ٹریفک کے لئے کھول دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button