بیرسٹر امجد ملک سے ن لیگ فرانس کے وفد کی ملاقات

مانچسٹر: مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک نے سرپرست اعلی مسلم لیگ ن فرانس طلعت محمود چوہان کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی۔

وفد میں راجہ محمد علی جوائنٹ سیکرٹری اور خان اصغر خان صدر یوتھ ونگ بھی شامل تھے۔وفدکا راچڈیل آمد پر استقبال کیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی پر قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف، اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو کامیابی پر مبارکبا دپیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بیرسٹر امجد ملک نے میاں شہباز شریف کی حکومت بننے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام میں ہی ملکی ترقی کا راز پنہاں ہے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی اقتصادی ترقی ان کی جماعت کی حکومت میں اہم ترجیح ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو منشور کے مطابق پارلیمان کا حصہ بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے ایماء پر حکومت سے استدعا کی ہے کہ قومی ائر لائن کی برطانیہ، یورپ اور امریکہ سمیت بیرون ملک پروازیں بحال کرنا ترجیح ہونی چاہئے تارکین وطن براہ راست پروازوں کی عدم دستیابی، طویل سفر اور درمیانی راستے کے سٹاپ اوورز کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔

طلعت محمود چوہان سرپرست اعلی مسلم لیگ ن فرانس نے کہا کہ موجودہ دور پاکستان کی ترقی کا ہے تجارت کو فروغ دے کر مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے ہم انٹرنیشنل افیئرز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے تارکین وطن کی نمائندگی موثر انداز میں کی ہے۔

راجہ محمد علی جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس نے کہا کہ ہم اپنی حکومت کے ساتھ ہیں اور الیکشن میں بھرپور ساتھ دے کر واپس آئے ہیں، راجہ اخلاص کی گوجر خان میں مہم میں پورا ساتھ دیا ہے اوورسیز آنے والے وقت میں اپنی ملک کیلئے خدمات دگنی کردیں گے ۔

خان اصغر خان صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن فرانس نے کہا کہ یوتھ ونگ مریم نواز شریف کا ہر اوّل دستہ ہے اور ہم ہر جگہ ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ہمیں خوشی ہے کہ نوجوان قیادت آگے آرہی ہے۔

بیرسٹر امجد ملک نے مسلم لیگ ن فرانس کی خدمات کو سراہااور تجارتی ونگ، خواتین اور سوشل میڈیا کی طاقت کی اہمیت کو سمجھے اور جاننے پر زور دیا۔ ایڈوکیٹ محمد فہیم سجاد نے دعائے خیر کی۔ مبین جاوید نے بیرسٹر امجد ملک کے ساتھ مہمانوں کو تحائف اور شیلڈ دےکر رخصت کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button