جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار، قوت سماعت و گویائی سے محروم گمشدہ 13 سالہ مہوش حیات کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔
13 سالہ مہوش حیات جہلم بازار میں گم ہو گئی تھی، سٹی پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ بچی کو ڈھونڈ کر ان کےوالدین کے حوالے کر دیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔
