سوہاوہ: بڑاگواہ کے نجی سکول میں سالانہ رزلٹ کی رنگا رنگ تقریب کاانعقاد

سوہاوہ: بڑاگواہ کے نجی سکول میں سالانہ رزلٹ کی رنگا رنگ تقریب کاانعقاد، کامیاب طلباء و طالبات میں مہمانوں نے انعامات تقسیم کئے۔طلباء و طالبات نے اسٹیج پر مختلف ٹیبلو،نغموں پر پرفارمنس پیش کی

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں العصر سکول سسٹم کی سالانہ رزلٹ کی رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی جس کاآغاز تلاوت قرآن پاک و نعت شریف سے کیاگیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ہیڈماسٹر ر راجہ انور کیانی،حافظ سعید ریاض،ہیڈماسٹر عبدالرشید،صوبیدار مسعود احمد تھے، علاقے کی اہم سماجی شخصیات سمیت بچوں کے والدین نے شرکت کی۔ ننھے منے بچوں نے اسٹیج پر مختلف ترانوں، نغموں، ٹیبلوز پر شاندار پرفارمنس پیش کرکے خوب داد وصول کی۔ کامیاب طلباء و طالبات میں مہمانوں نے انعامات تقسیم کئے۔ اسٹیج پرفامس اور رزلٹ میں کامیابی پر بچوں کے والدین خوش نظرآئے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر محمداحسن محمود نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مہمانوں اور بچوں کے والدین کا دل سے شکریہ اداکرتاہوں جنہوں نے قیمتی وقت نکال کر تقریب میں شرکت کرکے رونق بخشی۔ تمام کامیاب طلباء و طالبات کے والدین کو انکی کامیابی پرمبارکباد پیش کرتاہوں۔ ہم نیاسیشن دو دن تک شروع کردیں گے، پچھلے سال چھٹیوں میں کے باوجود آپ لوگوں نے ادارے کیساتھ رابطہ رکھااور محنت کی جس کی بدولت اج اچھا رزلٹ رہا۔

Exit mobile version