کھیوڑہ: کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم سے دو افراد شدید زخمی

کھیوڑہ: کار اور موٹر سائیکل کے مابین پہاڑی علاقے میں تصادم سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں چوآسیدن شاہ روڈ کے پہاڑی علاقے ککری والے موڑ پر گزشتہ روز ایک کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں پنڈدادنخان کے دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں ایک زخمی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی جبکہ دوسرے کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے۔ حادثے کے فوری بعد موقع پر موجود شہریوں نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button