متحدہ عرب امارات میں نئی سیاحتی مہم کا آغاز

دبئی: متحدہ عرب امارات میں نئی سیاحتی مہم کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے آج سے سالانہ قومی سیاحتی مہم کے نئے سیزن کا آغاز کردیا ہے، جس کو "دنیا میں سب سے خوبصورت موسم سرما” کا عنوان دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں نائب صدر و متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اپنے خوبصورت ماحول، قدرتی وسائل کی وجہ سے سیاحوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے۔

اس حوالے سے تعمیراتی شاہکار، ثقافتی نشانات اور سب سے بڑھ کر اس کے مہربان اور مہمان نواز لوگ اس میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ قومی سیاحت کا شعبہ ہر سال بڑھ رہا ہے اور ہمارا ہدف 2031ء تک اس شعبے کی مجموعی ملکی پیداوار میں شراکت کے طور پر 450 بلین درہم تک پہنچنا ہے۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ خلیجی ممالک کے 3 شہروں کو موسم سرما میں سیاحت کیلئے بہترین قرار دے دیا گیا ہے کیوں کہ گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) ممالک میں موسم سرما انتہائی راحت کا باعث ہے، جیسے جیسے درجہ حرارت گرتا ہے تو ایک خوشگوار احساس پورے خطے میں پھیل جاتا ہے، لہٰذا یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ 3 جی سی سی شہر موسم سرما کے سورج کے لیے بہترین مقامات میں سے ٹاپ 10 میں شامل ہیں، جن میں متحدہ عرب امارات سے دبئی، ابوظہبی اور قطر کا شہر دوحہ شامل ہے۔

ٹریول بیگ کے ایک سروے میں 54 فیصد سے زیادہ برطانوی چھٹیوں پر جانا ضروری سمجھتے ہیں، جن کا خیال ہے کہ خاص طور پر سردیوں میں یہ ان کی ذہنی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے، انہوں نے سروے میں اوسط درجہ حرارت، دھوپ کے اوقات کی تعداد اور بارش کی مقدار کی بنیاد پر دنیا بھر کے شہروں کی درجہ بندی کی۔

مزید برآں انہوں نے ہر شہر میں اوسط ہوٹل اور کشش کی درجہ بندی پر غور کیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام مسافر اپنی چھٹیوں میں بہترین وقت گزاریں، اس سروے کی بنیاد پر موسم سرما کے سورج کے لیے بہترین مقامات کے سرفہرست دس شہر درج ذیل ہیں؛

(1) سینٹیاگو، چلی
(2) کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ
(3) دبئی، متحدہ عرب امارات
(4) سیم ریپ، کمبوڈیا
(5) دوحہ، قطر
(6) بورا بورا، فرانسیسی پولینیشیا
(7) ابوظہبی، متحدہ عرب امارات
(8) بینکاک، تھائی لینڈ
(9) مراکش، مراکش
(10) پنٹا کانا، ڈومینیکن ریپبلک

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button