جہلم: چوکی کینٹ پولیس کی اہم کارروائی، موبائل سنیچنگ کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر کے موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی کی زیرِ نگرانی انچارج چوکی کینٹ نوید افضل اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عمران ساکن میر پور کو گرفتار کر لیا، ملزم سے چھینے گئے 2عدد موبائل فونز برآمد کر لیے گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نے شہری کے ہاتھ سے زبردستی جھپٹتے ہوئے اس کے موبائل فونز چھین کر فرار ہو گیا تھا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، تاکہ قرار واقعی سزا پا سکے۔
