جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان اسلحہ اور شراب سمیت گرفتار

جہلم پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور شراب برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر تھانہ سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے پسٹل 9 ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
اسی طرح تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔



