حکومت مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے، رانا اشفاق حیدر

جہلم: حکومت پنجاب مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے جس طرح سب سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اسی تناسب سے سرکاری ملازمین خصوصا اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار رانا اشفاق حیدر ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر PERSA جہلم صدر پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی ڈویژن نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر میڈیکل الاؤنس ہاؤس رینٹ اور کنوینس الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔ امید ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سرکاری ملازمین کے مسائل کو زیر غور لائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ پیش کرنے سے پہلے تمام کنٹریکٹ اساتذہ اور اے ای اوز کو ریگولر کیا جائے، عرصہ دراز سے منتظر ایجوکیٹرز کو پے اینڈ سروس پروٹیکشن دی جائے۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کو گریڈ 17 اور 18 دیا جائے اور ای ایس ٹی ارٹس اور ایس ایس ٹی ارٹس کی سلو پرموشن کی وجہ سے ٹائم سکیل دیا جائے، نیز ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button