نادرا کا فنگر پرنٹس کے متبادل جدید چہرہ شناسائی سسٹم متعارف کرانے کا اعلان

جہلم: نادرا نے عمر رسیدہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر ایک انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے فنگر پرنٹس کے متبادل کے طور پر جدید فیس ریکگنیشن سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس نظام کے تحت وہ بزرگ شہری، جن کے فنگر پرنٹس وقت کے ساتھ مدہم ہو چکے ہیں، اب بآسانی شناختی عمل سے گزر سکیں گے۔

نادرا کے ترجمان کے مطابق فیس ریکگنیشن پر مبنی یہ جدید ٹیکنالوجی آئندہ چند دنوں میں ملک بھر میں فعال کر دی جائے گی، جس سے ہزاروں بزرگ شہریوں کو سہولت میسر آئے گی۔ ترجمان نے کہا کہ ہر شہری کی شناخت اس کا بنیادی حق ہے اور نادرا کی کوشش ہے کہ کوئی بھی شخص اس سہولت سے محروم نہ رہے۔

مزید بتایا گیا کہ نادرا کی پالیسی کے مطابق 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے جووینائل کارڈ جاری کیا جاتا ہے، جو 18 سال کی عمر تک کارآمد رہتا ہے۔ والدین میں سے کسی ایک کے شناختی کارڈ کی بنیاد پر بچوں کا کارڈ جاری کیا جاتا ہے، تاہم غیر موجودگی کی صورت میں دوسرے سرپرست کی دستاویز بھی قابل قبول ہے۔

ترجمان نے کراچی میں نادرا دفاتر کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس وقت شہر بھر کے مراکز میں 359 کاؤنٹرز کام کر رہے ہیں، جن کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر اور بروقت خدمات فراہم کی جا سکیں۔

علاوہ ازیں، ترجمان نے واضح کیا کہ نادرا ریکارڈ میں نکاح، طلاق اور دیگر خاندانی معاملات کی درست معلومات کے اندراج کے لیے لازمی دستاویزات فراہم کرنا ضروری ہے، جبکہ طلاق کی صورت میں یونین کونسل کا سرٹیفکیٹ فراہم کیے بغیر ریکارڈ اپ ڈیٹ نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button