جہلم کی عوام نے بھرپور اعتماد اور محبت سے نوازا ہے، بلال اظہر کیانی

جہلم: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 جہلم سے پارٹی امیدوار کے طورپرباضابطہ کاغذ اورپارٹی ٹکٹ جمع کرادیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا کرم ، قیادت کے اعتماد اور حلقے کے عوام کی حمایت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے، جہلم کے عوام نے جس اعتماد اور محبت سے نوازا ہے،ان کے ووٹ کاتاریخی خدمت کی صورت شکریہ ادا کریں گے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں شیر کی جیت کے ذریعے نواز شریف کی قیادت میں عوام کو مہنگائی اور ملک کو معاشی بدحالی سے نجات دلانے میں کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button