دینہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث شہزادو گینگ کے 2 کارندے گرفتار

دینہ پولیس کی بڑی کارروائی، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث شہزادو گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کر کے نقدی و موبائل فون برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں پولیس نے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ شہزادو گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ اور پولیس ٹیم نے کی۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 26 ہزار روپے نقدی، چوری شدہ موبائل فونز اور آرٹیفیشل جیولری برآمد کی گئی۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے حاصل شدہ سامان تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی تاکہ عوام کو انصاف فراہم ہو اور شہر میں امن و امان کی فضا کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

Exit mobile version