سوہاوہ: مغل آباد کی سیاسی سماجی شخصیت راجہ محمدبشیرکےوالدمحترم راجہ گلستان انتقال کرگئے

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے گاؤں مغل آباد کی سیاسی سماجی شخصیت راجہ محمدبشیرکےوالدمحترم راجہ گلستان 105سال عمر میں انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے علاقہ مغل آباد کے گاؤں خوشحال کی سیاسی سماجی شخصیت راجہ محمدبشیر کےوالدراجہ گلستان 105سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ مرحوم راجہ تاج کے ماموں تھے، نمازجنازہ آبائی گاؤں ڈھوک خوشحال میں اداکردی گئی۔
نمازجنازمیں علاقہ بھرسے راجہ منور، ٹھیکیدار محمدمنیر، راجہ عبدالستار گوڑھا اور دیگرسیاسی سماجی کاروباری مذہبی شخصیات سمیت مرحوم کے عزیز واقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ہرآنکھ اشکبار تھی،مرحوم کی بخشش کیلئے خصوصی دعاکی۔



