پیپلز پارٹی کے امیدوار مرزا عبدالغفار کا سید وزیر علی شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

پڑی درویزہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 24سوہاوہ مرزا عبدالغفار نے نواحی علاقہ چھبر سیداں میں سابق ممبر ضلع کونسل جہلم سید صغیر علی بخاری کے بڑے بھائی سید وزیر علی شاہ کے انتقال پر مرحوم کی رہائش گاہ کا دور کیا۔

وہ سید صغیر علی بخاری کے ساتھ کچھ دیر ٹھہرے، فاتحہ خوانی کی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے کر پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین

اس موقع پر پی پی پی سوہاوہ کے سٹی صدر شوکت علی ، مقامی صحافی پروفیسر افتخار محمود بھی موجود تھے ۔

سید صغیر علی بخاری نے بتایا کہ انکے مرحوم بھائی سید وزیر علی شاہ اس وقت 95سال عمر پا چکے تھے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button