دینہ میں شہری سے نقدی اور طلائی زیورات ہتھیانے والے دو ملزمان گرفتار

دینہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شہری سے نقدی اور سونے کی انگوٹھیاں ہتھیانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان شہزاد اور عنصر عباس کو ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر کیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے ایک تولہ سونا جس کی مالیت 2 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے اور ہتھیائے گئے 2 ہزار 500 روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور انہیں جلد ہی چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ قانون کے مطابق سخت سزا دی جا سکے۔



