برطانوی سیاست میں ہم سب کا مثبت تعمیری کردار وقت کی ضرورت ہے، راجہ محمد الیاس

سلاؤ: آزاد کشمیر کے سابق وزیر محمود ریاض کی طرف سے مئیر آف ووکنک سرے راجہ محمد الیاس۔ مئیر آف سلاو امجد عباسی، بانی مئیر میرپور چوہدری عبدالرزاق کے اعزاز میں دعوت عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا ۔

اس موقع پر میئر آف ووکنک سرے راجہ محمد الیاس نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ برطانیہ ملٹی کلچر سوسائٹی کی بہترین مثال ہے، برطانوی سیاست میں کامیابی اور ترقی کے مواقع سب کو برابری کی بنیاد پریکساں میسر ہیں۔ ہر شخص اپنی صلاحیتوں اور محنت کی بدولت ترقی اور کامیابی حاصل کر سکتا ہے برطانوی سیاست میں ہم سب کا مثبت تعمیری کردار وقت کی ضرورت ہے ۔

مئیر آف سلاؤ امجد عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے میزبان تقریب سابق وزیر محمود ریاض کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تقریب کا انعقاد کیا۔میئر امجد عباسی نے کہا کہ برٹش پاکستانیوں کا برطانوی سیاست میں مضبوط کردار قابل فخر ہے۔ ہمیں اجتماعی ایشو پر مل کر کام کرنا چاہئے۔ سلاؤ کا میئرمنتخب ہونا میرے لیے بڑا اعزاز ہے، اہلیان سلاؤ کا پیار و محبت میری زندگی کا بڑا اثاثہ ہے۔ سلاو مئیر چیمبر کے دروازےساری کمیونٹی کے لیے کھلے ہیں۔

بانی مئیر میونسپل کارپوریشن میرپور چوہدری عبدالرزاق نے کہا کہ برطانیہ میں اوورسیز پاکستانیوں نے برطانوی سیاست میں نمایاں مقام اور کامیابیاں حاصل کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے، ملک پاکستان کی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کا کردار ناقابل فراموش ہے اوورسیز پاکستانی ہمارے جسم و جان کا حصہ ہیں ۔

میزبان تقریب آزاد کشمیر کے سابق وزیر برقیات و اطلاعات محمود ریاض نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے نہ صرف برطانوی سیاست میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ زندگی کے دیگر شعبہ جات میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کیں.

انہوں نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کی دوستی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہمیں مل کر اجتماعی طور پر کام کرنا ہو گا۔

تقریب سے سابق مئیر آف سلاو چوہدری شفیق احمد، سابق لیبر پارلیمانی امیدوار ووکنک سرے چوہدری صابر حسین، سابق صدر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سلاؤ راجہ محمد ایوب، سابق انفارمیشن سیکرٹیری محمد زاہد، چوہدری طارق، محمود احمد، محمد عارف، آصف محمود، ساجد رشید چوہدری، غلام دستگیر ہیپی خان سمیت دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ ہم سب کا ملک ہے اس کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button