پاکستانی تارکین وطن کا عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد واپسی کا سفر

مانچسٹر: برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی تارکین وطن عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد اب واپسی کا سفر شروع کریں گے۔

برطانوی دفتر خارجہ نے تنبیہ میں آٹھ ممالک کو سفر کیلئے غیر موزوں اور خطرناک قرار دے کر سفر نہ کرنے کی وارننگ جاری کی تھی فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس چھٹیاں گزارنے والوں کیلئے مشورے جاری کرتا ہے اور باقاعدگی سے اپنی ٹریول ایڈوائزری کو اس بنیاد پر اَپ ڈیٹ کرتا ہے کہ ممالک کتنے خطرناک سمجھے جاتے ہیں اور خاص طور پر ان کا دورہ کرتے وقت کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہئے۔

اس تجربے کی بنیاد پر برطانوی سیاحوں کیلئے بعض ممالک کا سفر خطرناک قرار دیا گیا، ایف سی ڈی او کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق روس، یوکرین، ایران، سوڈان، لبنان، اسرائیل، بیلاروس اور فلسطینی علاقے فہرست میں شامل ہیں ۔

دفتر خارجہ کے ماہرین نے مذکورہ ممالک کو ریڈ لسٹ یا بلیک لسٹ میں درجہ بندی کے طو رپر رکھا ہے، ایف سی ڈی او برطانیہ کے شہریوں پر مذکورہ ممالک کیلئے باضابطہ کوئی پابندی نہیں لگایا مگر کسی بھی ناگہانی صورتحال میں انہیں حکومتی مدد سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں۔ مختلف ممالک کیلئے مختلف مشورہ جات جاری کیے جاتے ہیں۔

دفتر خارجہ بلیک لسٹ میں شامل افغانستان، بیلاروس، برکینا فاسو، وسطی افریقی جمہوریہ، چاڈ، ہیٹی، ایران، عراق، اسرائیل، لبنان، لیبیا، مالی، نائجر، شمالی کوریا، فلسطینی علاقے، روس، صومالیہ، صومالی لینڈ، جنوبی سوڈان، سوڈان، شام، یوکرین، وینزویلا اور یمن جیسے دو درجن سے زائد ممالک میں سفر سے منع کرنے کا مشورہ دیتا ہے جب کہ برطانوی دفتر خارجہ کی طرف سے 42ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل رکھا گیا ہے جہاں ضروری سفر سے بھی گریز کرنے کا کہا جاتا ہے، مذکورہ ممالک کی فہرست مجموعی طو رپر ملک کی بجائے مخصوص علاقوں کو فوکس کرتی ہے‘

اس لسٹ میں الجیریا، انگولا، آرمینیا، آذربائیجان، بنگلہ دیش، بینن، برونڈی، کیمرون، کولمبیا، جمہوری جمہوریہ کانگو، جبوتی، ایکواڈور، مصر، اریٹیریا، ایتھوپیا، جارجیا، بھارت، انڈونیشیا، آئیوری کوسٹ، اردن، کینیا، کوسوو، لاؤس، ملائیشیا، موریطانیہ، میکسیکو، مالڈووا، موزمبیق، میانمار (برما)، نائیجیریا، پاکستان، اور پاپوا نیو گنی کو شامل رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button