جہلم پولیس کی اہم کارروائی، ملزم کو پناہ دینے والا سہولت کار گرفتار

جہلم: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے چھپانے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، جو جرائم پیشہ عناصر کو پناہ دینے اور انہیں قانون کی گرفت سے بچانے میں ملوث تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ واقعہ سے متعلق مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Exit mobile version