دینہ کے نواحی علاقہ پیر بھچر شریف کی معروف شخصیت صاحبزادہ پیر سید غلام دستگیر شاہ کے بھائی صاحبزادہ پیر سید حبیب الرحمن شاہ کی شادی کی پروقار تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں سیاسی، سماجی شخصیات اور صحافیوں سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے نواحی علاقہ پیر بھچر شریف کی معروف شخصیت صاحبزادہ پیر سید غلام دستگیر شاہ کے بھائی، سید عبدالمنان شاہ کے صاحبزادے پیر سید حبیب الرحمٰن شاہ کی شادی کی پروقار تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔
شادی کی تقریب میں پیر سید عبدالغفار شاہ ، پیر سید عبدالجبار شاہ ، پیر سید ہارون رشید شاہ ، پیر عاشق شاہ ، پیر ریاض شاہ ، پیر اشفاق شاہ ، پیر کمال شاہ ، پیر مبشر محمود شاہ ، پیر رؤف شاہ ، صاحبزادہ پیر سید زبیر شاہ ، پیر سید عبدالستار شاہ ، پیر احسان الحق شاہ ، پیر سید مصطفیٰ شاہ ، پیر افضال شاہ ، شاہ فہد ، میر علی رضا شاہ ، پیر سید عبدالمنان شاہ ، پیر ظفر اقبال شاہ ، پیر حنیف شاہ ، چوہدری محبوب ایڈووکیٹ ، صدر دینہ پریس کلب سید توقیر آصف شاہ ، رضوان سیٹھی ، عرفان محبوب سمیت علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
