کھیوڑہ میں پکار 15 پر بچی کے اغواء کی بوگس کال کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج

پنڈدادنخان: کھیوڑہ میں پکار 15 پر بچی کے اغواء کی بوگس کال کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں پولیس چوکی انچارج کھیوڑہ راجہ بابر نے ریسکیو 15 پر جھوٹی کال کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ آج کھیوڑہ پولیس کا پکار 15پر اطلاع موصول ہوئی کہ( م) نامی لڑکی کھیوڑہ محلہ شاہجہان آباد سے اغوا ہو گئی ہے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے چوکی انچارج کھیوڑہ ہمراہ نفری پولیس موقع پر پہنچے اور پڑتال کرنے کے بعد پتہ چلا کہ خاتون کالر موقع سے غائب ہو گئی ہے۔

(م) نامی لڑکی کی والدہ اور والد سے دریافت کے بعد پتہ چلا کہ ہماری بیٹی اغواء نہ ہوئی ہے بلکہ ہم نے خود اس کو لاہور بھیجا ہے جو بعد از اطلاع خیریت و اخوبی لاہور پہنچ گئی ہے ۔

چوکی انچارج کھیوڑہ راجہ بابر نے کہا کہ خاتون کالر نے پکار 15پرغلط اطلاع دی ہے ۔ کالر نے 15 پر غلط اطلاع دے کر ارتکاب جرم کیا جس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی ۔

چوکی انچارج کھیوڑہ راجہ بابر نے مزید بتایا کہ 15 پولیس کا ایمرجنسی نمبر ہے جس پر فوری کارروائی کی جاتی ہے 15 پر جھوٹی اطلاع دینا قانوناً جرم ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button