کھیوڑہ ڈالمیاں روڈ پر سکول بس اور موٹر سائیکل میں شدید تصادم، موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

پنڈدادنخان: کھیوڑہ ڈالمیاں روڈ پر سکول بس اور موٹر سائیکل میں شدید تصادم سے نوجوان موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق غلام عباس کا نوجوان بیٹا حسن عباس اپنی بہن کے ساتھ موٹرسائیکل پر سکول جا رہا تھا کہ تیز رفتار سکول بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں نوجوان حسن عباس شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی نوجوان کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے طبی امداد دے کر سول ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا جہاں وہ موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔
سکول بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس چوکی کھیوڑہ نے سکول بس کو اپنی تحویل میں لے لیا۔



