پنڈدادنخان میں موجود ای او بی آئی آفس کی ورکنگ ڈے میں تالا بندی، شہری سراپا احتجاج

پنڈدادنخان میں موجود ای او بی آئی آفس کی ورکنگ ڈے میں تالا بندی معمول بن گیا، شہری سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان شہر میں موجود EOBI آفس جس کا افتتاح 15 اگست 2020 کو ہوا تھا اکثر اوقات اس آفس میں کوئی شخص موجود نہیں ہوتا اور باہر تالا لگا ہوتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جب یہ آفس بنا ہے تو اس آفس میں کام کرنے والا عملہ بھی موجود ہونا چاہیے، یہ آفس صرف دیکھاوا کے لیے بنایا گیا ہے اور عملی طور پر اس آفس میں کوئی کام نہیں ہو رہا۔

عینی شاہد کے مطابق آج بھی جب آفس میں تالا لگا دیکھا تو کسی سے پوچھا کہ کیوں آفس بند ہے تو پتہ چلا کہ شادی کی وجہ سے بند ہے، اس طرح اگر شادیوں کی وجہ سے ورکنگ ڈے میں آفس بند ہونے لگے تو پھر عوام کا اللہ ہی حافظ ہے۔

عوامی وسماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اسامہ شہرون سمیت اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button