دینہ: شیخ المشائخ سید جرجیس الحسن شاہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

دینہ کے سینئر صحافی سید توقیر آصف شاہ کے چچا جان شیخ المشائخ پیر سید جرجیس الحسن شاہ کی نماز جنازہ ادا کر گئی، نماز جنازہ میں علمائے کرام، مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق سادات خاندان کے سردار، معروف مذہبی سکالر پیر سید عبدالستار شاہ، سید غلام مصطفیٰ شاہ کے والد گرامی اور سینئر صحافی صدر دینہ پریس کلب سید توقیر آصف شاہ کے چچا جان شیخ المشائخ پیر سید جرجیس الحسن شاہ رضائےالٰہی سے گزشتہ روز دینہ کے علاقہ پیر بھچر شریف میں وفات پا گئے ہیں۔
پیر سید جرجیس الحسن شاہ کی نماز جنازہ 9 اکتوبر بروز پیر کو پیر بھچر شریف میں ادا کی گئی، نماز جنازہ پیر سید جرجیس الحسن شاہ مرحوم کے بیٹے پیر سید عبدالستار شاہ نے پڑھائی، نماز جنازہ میں علمائے کرام، مذہبی و سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔



