جہلم: ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم کی اہم کارروائی، موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کا موٹرسائیکل چوری کرنے والا ملزم سعید خان کو گرفتار کرلیا، ملزم سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے اثاثہ جات کی حفاظت یقینی بنائی جا رہی ہے، موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لئے شہری آبادی کے تھانہ جات کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
