جہلم پولیس کا ایکشن، ون ویلنگ اور غفلت سے ڈرائیونگ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کی سڑکوں پر خطرناک کرتب دکھانے والوں کے خلاف بڑی کارروائی، تھانہ سٹی پولیس نے شاہراہ عام پر ون ویلنگ اور غفلت سے موٹرسائیکل چلانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان نہ صرف اپنی جان خطرے میں ڈال رہے تھے بلکہ دیگر راہگیروں کی جان و مال کو بھی شدید خطرے سے دوچار کر رہے تھے۔ پولیس نے موقع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں موٹرسائیکل سواروں کو دھر لیا، ان کی موٹرسائیکل کو قبضے میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دوران کارروائی یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزمان نے موٹرسائیکل پر غیر نمونہ نمبر پلیٹ نصب کر رکھی تھی، جو کہ ایک اور جرم کے زمرے میں آتا ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ شہر کی سڑکوں پر خطرناک کرتب اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ سڑکوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button