میونسپل کمیٹی جہلم کے عملے کی دکانداروں کے ساتھ ساز باز، سربمہر دکانوں سے قیمتی سامان نکلوانا شروع کردیا

جہلم: میونسپل کمیٹی کے عملے نے دکانداروں کے ساتھ ساز باز کرکے سربمہر دکانوں سے قیمتی سامان نکلوانا شروع کردیا۔ ایم سی کو لاکھوں ،کروڑوں کا نقصان، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے متعلقہ ذمہ داران سمیت دکانداروں کا تعین کرنے کے بعد مقدمات درج کروانے کامطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کے شعبہ رینٹ برانچ کے ذمہ داران نے دکانداروں کے ساتھ ساز باز کرکے اندرون شہر میں واقع ایم سی کی مالکیتی دکانیں جو کہ عدم ادائیگی کیوجہ سے سیل کی گئیں تھیں۔

انتہائی باوثوق زرائع سے معلوم ہواہے کہ میونسپل کمیٹی کے متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے دکانداروں کے ساتھ مک مکا کرنے کے بعد سیل دکانوں کے اندر موجود لاکھوں ، کروڑوں روپے مالیت کا سامان ادھر اُدھر شفٹ کروادیاہے ۔جس سے میونسپل کمیٹی کو لاکھوں ، کروڑوں روپے کرائے کی مد میں نقصان پہنچنے کا اندیشہ لاحق ہے ۔

انتہائی باوثوق زرائع نے انکشاف کیاہے کہ چند ماہ قبل بھی رینٹ برانچ کے ذمہ داران نے انتہائی مہارت کے ساتھ جادہ میونسپل کمیٹی کی مالکیتی دکاندوں کے کنڈے ویلڈنگ پلانٹ کے ذریعے ہٹا کر اندر سے سامان نکلوایا اور اس کے بعد وہی کنڈے دوبارہ ویلڈ کردیئے گئے اس طرح متعلقہ ذمہ داران کی ملی بھگت سے میونسپل کمیٹی کو لاکھوں کروڑوں کا نقصان پہنچایا جا رہاہے ۔

شہری تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر ،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیاہے کہ شہر میں سیل کی گئی دکانوں کا سروے کروایا جائے جن دکانوں سے سامان چوری کیا گیا ہے ذمہ داران کے خلاف سامان چوری کے مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ میونسپل کمیٹی کو پہنچنے والے نقصان کا اذالہ ہو سکے ۔

Exit mobile version