دینہ بائی پاس ریلوے پھاٹک پر بھکاریوں کی یلغار، شہری پریشان

دینہ بائی پاس ریلوے پھاٹک کے دونوں اطراف بھکاریوں کی یلغار نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

شہریوں کے مطابق صبح و شام کے اوقات میں درجنوں بھکاری ریلوے پھاٹک کے قریب گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کے آگے ہاتھ پھیلائے نظر آتے ہیں، جس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ حادثات کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار پولیس کو شکایات درج کروانے کے باوجود بھکاریوں کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ پولیس اہلکار بظاہر بھکاریوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں دکھائی دیتے ہیں، جس سے ان کے حوصلے مزید بلند ہو گئے ہیں۔

عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے فوری نوٹس لینے، بھکاری مافیا کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور دینہ بائی پاس کے اطراف سے ان عناصر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو سکون کا سانس مل سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button