جہلم: ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی اہم کارروائی، موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکلز اور اسلحہ ناجائز برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کامران خان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کو قیمتی اثاثہ جات سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، شہریوں کے جان مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
