سوہاوہ پولیس کی کارروائی، بجلی چوری کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

سوہاوہ: تھانہ سوہاوہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق گرفتار اشتہاری مجرم تھانہ سوہاوہ پولیس کو بجلی چوری کے مقدمے میں مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے جدید سائنسی طریقۂ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کر لیا۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
جہلم پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔



