جہلم میں ایمرجنسی 15 پر اغوا کی جھوٹی کال کرنے والا شخص گرفتار

جہلم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایمرجنسی 15 پر اغوا کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو اغوا کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو گرفتار کیا۔ ملزم نے ایمرجنسی 15 پر کال کرکے اغوا کی جھوٹی اطلاع دی، جس پر پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کال کی تصدیق کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ ایمرجنسی 15 عوام کی فوری مدد کے لیے مختص ہے، اس کا غلط استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جھوٹی اور گمراہ کن کالز کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button