سرگودھا کے معروف بزنس مین الحاج اللہ دتہ کا جہلم کا دورہ، چیمبر کی تعمیراتی کاوشوں کو سراہا

جہلم: سرگودھا سے تعلق رکھنے والے پولٹری کے کاروبار سے منسلک معروف کاروباری شخصیت الحاج اللہ دتہ نے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چیمبر کی جاری تعمیراتی سرگرمیوں اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

الحاج اللہ دتہ نے حاجی زاہد حسین بٹ (صدر جہلم چیمبر آف کامرس) کی تعمیراتی کام میں ذاتی دلچسپی، انتھک محنت اور بہترین معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ چیمبر کی عمارت کی تیز رفتار تکمیل اور معیار اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں ترقی کے دروازے کھل چکے ہیں۔

اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے الحاج اللہ دتہ نے جہلم چیمبر آف کامرس کے لیے پانچ لاکھ روپے کا عطیہ بھی پیش کیا، جس پر چیمبر انتظامیہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور اسے بزنس کمیونٹی کے لیے حوصلہ افزا قدم قرار دیا۔

Exit mobile version