جہلم میں خاتون منشیات فروشہ کو 14 سال قید، 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

جہلم: سیشن جج جہلم نے خاتون منشیات فروشہ کے کیس کا فیصلہ سنا دیا، خاتون 14 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن جج جہلم راجہ غضنفر علی خان سیشن جج نےمنشیات کے مقدمہ نمبر560/23بجرم CNSA 9(1)-6-D تھانہ سٹی کا فیصلہ سنا دیا، مجرمہ نورین بی بی نےمنشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا جس پر معزز عدالت نے مجرمہ نورین بی بی کو 14سال قید بامشقت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مجرمہ کو گزشتہ سال منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جہلم پولیس نے مجرمہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی، جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمہ کو قرار واقعی سزا سنائی۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دی جبکہ تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button