جہلم میں خاتون منشیات فروشہ کو 14 سال قید، 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

جہلم: سیشن جج جہلم نے خاتون منشیات فروشہ کے کیس کا فیصلہ سنا دیا، خاتون 14 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن جج جہلم راجہ غضنفر علی خان سیشن جج نےمنشیات کے مقدمہ نمبر560/23بجرم CNSA 9(1)-6-D تھانہ سٹی کا فیصلہ سنا دیا، مجرمہ نورین بی بی نےمنشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا جس پر معزز عدالت نے مجرمہ نورین بی بی کو 14سال قید بامشقت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا۔
معزز عدالت کے جج راجہ غضنفر علی خان سیشن جج صاحب جہلم نےمنشیات کے مقدمہ نمبر560/23بجرم CNSA 9(1)-6-D تھانہ سٹی کا فیصلہ سنا دیا،
مجرمہ نورین بی بی نےمنشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا،
جس پر معزز عدالت نے مجرمہ نورین بی بی کو 14سال قید بامشقت اور 05 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا pic.twitter.com/FKG4KL2Wam— JHELUM POLICE (@police_jhelum) February 15, 2024
پولیس حکام نے بتایا کہ مجرمہ کو گزشتہ سال منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جہلم پولیس نے مجرمہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی، جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمہ کو قرار واقعی سزا سنائی۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دی جبکہ تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔



