پنڈدادنخان: کھیوڑہ پولیس نے مویشی چوری کے مقدمہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزمان کے قبضہ سے مالِ مسروقہ فروخت کرکے حاصل کی گئی 40 ہزار روپے نقدی بھی برآمد کرلی گئی۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان کی زیرِ نگرانی انچارج چوکی کھیوڑہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مالِ مسروقہ فروخت کرکے حاصل کی گئی رقم برآمد کرلی گئی ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق قرارِ واقعی سزا دلوانے کے لیے مؤثر پیروی کی جائے گی۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے جہلم پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن بلاامتیاز جاری رکھا جائے گا۔
