الیکشن ہر حال میں لڑنا ہے، کارکنوں کو مایوس نہیں کروں گا۔ چوہدری ندیم خادم

جہلم: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم نے الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

الیکشن مہم کی دعائیہ تقریب مسلم لیگ ن پبلک سیکرٹریٹ گجر ہاؤس میں منعقد ہوئی، تقریب میں ضلعی صدر چوہدری بوٹا جاوید، سابق ایم این اے چوہدری خادم حسین سمیت ضلع بھر کے مسلم لیگ ن کے عہدیداران اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ندیم خادم نے کہا کہ دعائیہ تقریب سے باقاعدہ کمپین کا آغاز کر رہے ہیں، حلقے کی عوام کی خدمت کے لیے الیکشن کمپین کا آغاز کر رہا ہوں۔ حلقے کی عوام کے لیے ہمیشہ دستیاب رہا ہوں، کارکنوں کو مایوس نہیں کروں گا الیکشن ہر حال میں لڑنا ہے۔

چوہدری ندیم خادم نے کہا کہ پارٹی میں نئے آنے والوں کو ویلکم کرتے ہیں، نئے آنے والے اگر پچھلی کرسیوں پر بطور کارکن پارٹی میں آئے ہیں تو انتظار کریں، اگلی سیٹوں پر وقت آنے پر جگہ ملے گی، پیرا شوٹ سے آ کر اگلی سیٹیں نہیں ملتیں۔

سابق ایم پی اے نے کہا کہ بزرگوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے، سیاسی مخالفت میں کبھی اخلاق کو نہیں چھوڑا، قائد ین کبھی غلط فیصلہ نہیں کریں گے۔ ٹکٹوں کا فیصلہ ابھی جنوری تک ہونا ہے اس لیے ابھی سے الیکشن مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔

تقریب سے مسلم لیگ (ن) کے دیگر کارکنوں نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

ایک تبصرہ

  1. why making stories..Ticket for NA 60 is sure for Farukh..Gharmala group has only one ticket.e provincial seat..and in the end they will settle on that

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button