پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس میں B1 محکمانہ پروموشن انٹرویو کا انعقاد

دینہ: محکمانہ ترقی کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن میں B1 انٹرویو کا انعقاد کیا گیا۔
بورڈ کی سربراہی ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف نے کی جبکہ ممبران میں ڈی ایس پی سید ذوالفقار گیلانی اور ڈی ایس پی چوہدری ذوالفقار علی شامل تھے۔
B1 امتحانات میں 21 کانسٹیبلان نے شرکت کی، جن میں سے 10 اہل کانسٹیبلان نے کامیابی حاصل کی۔ کامیاب امیدواروں کے انٹرویو مکمل کیے گئے۔
افسران نے کامیاب ہونے والے کانسٹیبلان کو مبارکباد پیش کی، جس پر جوانوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور افسران کا شکریہ ادا کیا۔ کامیاب امیدواروں کو محکمانہ ترقی کے اگلے مرحلے کے تحت جلد ہی لوئر کورس کے لیے روانہ کیا جائے گا۔



