موٹر وے پولیس اور حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کی ترقی ٹول پلازہ پر ہیلمٹ کی تقسیم اور آگاہی مہم

سوہاوہ: موٹر وے پولیس اور حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نے سوہاوہ ترقی ٹول پلازہ پر ایک اہم عملی آگاہی مہم کا انعقاد کیا، جس کا مقصد سڑکوں پر حفاظتی تدابیر کو فروغ دینا تھا۔

اس مہم کے دوران بغیر ہیلمٹ سواروں کو ہیلمٹ فراہم کیا گیا اور انہیں اس کے استعمال کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ دھند کے موسم میں گاڑیوں پر بیک لائٹ اور ریفلکٹرز چسپاں کرنے کی ترغیب دی گئی اور بغیر سیٹ بیلٹ کے کار سواروں کو تنبیہ کے ساتھ آگاہی پمفلٹس بھی دیے گئے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نارتھ 2 این 5، نغمان حیات، ڈی ایس پی علی عابد چوہدری ہیڈ بیٹ 6، نارتھ 2 این 5 سمیت موٹر وے پولیس کے افسران اور اہلکاران، حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر توصیف بیگ اور رضاکاران نے شرکت کی۔

شرکاء نے اس موقع پر کہا کہ "سیف سٹی کے کیمروں سے بغیر ہیلمٹ دو ہزار روپے کے چالان سے بہتر ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو محفوظ رکھیں اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں۔”

انہوں نے یہ بھی کہا کہ "ہیلمٹ ہمیشہ اچھی کوالٹی کا مضبوطی سے باندھنا چاہیے، کیونکہ بیٹ 6، نارتھ 2 این 5 پر سڑک حادثات کے خطرات شدید ہیں اور یہ سڑک انتہائی خستہ حال بھی ہے۔”

حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر توصیف بیگ نے کہا کہ "ہم موٹر وے پولیس کے ساتھ مل کر قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اور اس مہم کے ذریعے ہم عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔”

Exit mobile version