بلی کو کہہ رہے ہیں وہ بتائے دودھ کون پی جاتا ہے، فواد چوہدری کا 6 ججز کے خط پر حکومتی کمیشن کے اعلان پر تبصرہ

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط پر حکومتی کمیشن کے اعلان پر تبصرہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کو تھانہ آبپارہ میں درج فراڈ کے مقدمہ میں پیشی کے لیے فواد چوہدری کو جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر سہیل تھیم کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس دوران ان کی اہلیہ اور فیملی کے دیگر ارکان سے ملاقات بھی ہوئی۔

اس موقع پر صحافی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر سے ہائیکورٹ کے ججز کے خط سے متعلق حکومت کے کمیشن کے اعلان سے متعلق ان کی رائے پوچھی گئی، جس کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’بلی کو کہہ رہے ہیں کہ وہ انکوائری کرکے بتائے دودھ کون پی جاتا ہے‘۔

Exit mobile version