بجلی کی بندش فالٹ کی صورت میں صارفین بجلی کا تعاون درکار ہوتا ہے، مسعود احمد ایس ای آئیسکو سرکل جہلم

دینہ: مسعود احمد نے کہا کہ بجلی کی بندش فالٹ کی صورت میں صارفین بجلی کا تعاون درکار ہوتا ہے، موسمی صورتحال ہو یا کسی اور وجہ سے جہاں سے بجلی بند ہونے سے قبل بجلی تار جلنے، دھماکہ یا کسی بھی ٹرانسفارمر سے آگ کے شعلے نکلے تو فوری قریبی آئیسکو دفتر کو آگاہ کیا جائے۔

آئیسکو سرکل جہلم کے ایس ای مسعود احمد نے تفصیلی انٹرویو میں بتایا کہ بجلی فالٹ کی صورت میں صارفین آئیسکو سے فوراً رابطہ کریں تاکہ فالٹ والی جگہ ٹریس کرنے کا وقت بچ جائے اور آپکو بجلی جلد مہیا کی جا سکے۔ فالٹ ٹریس کرنے میں بعض اوقات کافی ٹائم لگ جاتا ہے کہ فالٹ والی جگہ کونسی ہے اس لئے صارفین فالٹ والی جگہ کی نشاندہی میں ہم سے تعاون کریں، بس جس جگہ سے کوئی شعلہ یا آگ نکلے اس جگہ کی نشاندہی کروا دیں۔

انہوں نے بتایا کہ آئیسکو جہلم سرکل میں ملازمین کی تعداد کم ہے جس کی وجہ سے بعض اوقات صارفین کو اپنے کام کے سلسلے میں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ ایسا بھی ہوتا ہے کہ آئیسکو ملازمین کو بعض اوقات فالٹ ٹریس آوٹ نہیں ہوتا، اس کا بہترین حل یہ ہے کہ جب بھی کسی شہری کو علم ہو جائے کہ فلاں جگہ کوئی پرندہ لائن سے ٹکرایا، موسمی حالات کی وجہ سے بجلی بند ہو گئی ہے یا پھر سپلائی کی لائنیں کسی وجہ سے جل رہی ہوں تو فوری طور پر متعلقہ ایس ڈی او کو اطلاع دی جائے، ایسا کرنے سے صارفین بجلی کی طویل بندش سے محفوظ ہو جائیں گے۔

مسعود احمد نے کہا کہ اسی طرح ٹرانسفارمر کی حفاظت کرنا محکمے کی ذمہ داری ہے تاہم شہری بھی اپنا فرض ادا کر سکتے ہیں، آئیسکو ملازمین اور بجلی صارفین کے درمیان جتنا زیادہ گہرا تعلق ہوگا محکمہ زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کی پوزیشن میں ہوگا۔ مجھے بجلی صارفین کے حقوق زیادہ عزیز ہیں، میں ان کے لیے شب و روز کام کرتا ہوں۔ میں نے ماتحت ملازمین کو ہدایت کر رکھی ہے کہ وہ اپنے علاقے کے شہریوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button