جہلم میں 17 سالہ نوجوان کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

جہلم پولیس کی اہم کارروائی،17 سالہ نوجوان کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 17 سالہ نوجوان کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کے خلاف تھانہ چوٹالہ میں مقدمہ درج کر لیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے میرے بھانجے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔



