دینہ پریس کلب کے وفد کا ماجد آفریدی کے بھتیجے اور جرار میر کی خوش دامن کی وفات پر اظہارِ تعزیت

دینہ پریس کلب کے ایک وفد نے معروف صحافی ماجد آفریدی کے بھتیجے اور جرار حسین میر کی ساس صاحبہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ پریس کلب کے صدر سید توقیر آصف شاہ کی قیادت میں وفد جس میں حاجی اظہر چوہدری، عادل چوہدری اور سینئر صحافی عرفان محبوب شامل تھے نے ماجد آفریدی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے بھتیجے، زرغام خان کے صاحبزادے اور رحمان شاہ آفریدی کے پوتے کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

بعد ازاں وفد نے معروف صحافی جرار حسین میر کے گھر جا کر ان کی ساس صاحبہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر وفد نے دونوں صحافیوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں دینہ پریس کلب ان کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button