سوہاوہ: دھمیال فورم جہلم کا ایک اور منصوبہ مکمل ہونے کے مراحل میں داخل، تھلہ چوہدریاں میں حاجی عبدالمالک کو دو کمرے، کیچن، واش روم اور برآمدہ کی تعمیر کراکردی،جس پر لنٹر کاکام مکمل کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دھمیال فورم جہلم کےتعاون سے جاری مکان کی تعمیر کا کام اخری مراحل میں داخل ہوگیا۔ رواں سال جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں شدید بارشوں کی وجہ سے کافی لوگوں کا نقصان ہواتھا۔انہی بارشوں سے تھلہ چوہدریاں میں بھی حاجی عبدالمالک کا رہائشی مکان گرگیاتھا۔ دوبارہ تعمیر کے لیےانکے حالات بھی ٹھیک نہیں تھے جبکہ حکومت کی جانب سے بھی صرف کاغذی کارروائیاں ہی رہی۔
اسی سلسلہ میں دھمیال فورم جہلم کے عہدیداران نے دورہ کیااور نئے مکان تعمیرکرکے دینے کااعلان کیا، جو دو کمرے، کیچن، واش روم اور برآمدہ کی تعمیر کاکام شروع کیاگیاجو اب لنٹرڈال دیاگیا۔
لنٹر ڈالنے کے موقع پر صدر دھمیال فورم جہلم مسرت نواز، جنرل سیکرٹری جاوید افضل دھمیال، سینئر نائب صدر دھمیال فورم الفت حسین، چوہدری عابدحسین سیکرٹری بہبود دھمیال فورم، ایگزیکٹوممبر چوہدری صدیق دھمیال، چوہدری مسعود احمدایگزیکٹوممبر، چوہدری فداالحق تحصیل صدر دھمیال فورم اور سیکرٹری بہبود جہانگیر دھمیال نے دورہ کیا۔
اس موقع پر انکا کہناتھاکہ ہم انکے مکان کی تعمیر کو مکمل کرکے دیں گے، اس مکان کا باقی کام جو رہ گیاوہ بھی جلد مکمل ہوگااور چاردیواری بھی تعمیر کراکردیں گے۔ ہم دھمیال فورم کے پیج سے دھمیال فیملی کے غریب لوگوں کی مدد کرنے کیلئے فورم بنایا تاکہ انکی محرومیاں ختم کرکے انکو پاؤں پر کھڑا کریں گے۔
مکان کی تعمیر مکمل ہونے پر حاجی عبدالمالک اور انکی فیملی نے دھمیال فورم کا شکریہ اداکیااور ڈھیروں دعائیں دی۔
