جہلم: حسد کی آگ میں جل کر نامعلوم افراد نے فوٹو گرافر کی دوکان میں آگ لگا دی

جہلم: اسلامیہ سکول روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے مبینہ طور پر فوٹوگرافر کی دکان کو آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دکان میں موجود کیمروں سمیت لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق دکان کا مالک اسے بند کرکے گھر جا چکا تھا کہ دکان سے دھواں اٹھتا دیکھ کر ایک راہگیر نے ریسکیو کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچی اور کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کے شواہد نہیں ملے، جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی شواہد کی بنیاد پر دکان میں آگ لگائے جانے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے میں ملوث نامعلوم افراد کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے گا، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Exit mobile version