ڈومیلی موڑ کے قریب ٹرالر، مسافر وین اور کار میں تصادم، خواتین سمیت 5 افراد زخمی

سوہاوہ: ڈومیلی موڑ کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرالر، مسافر وین اور کار میں تصادم سے خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے، ایک زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ڈومیلی موڑ کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ٹرالر، مسافر وین (ہائی ایس) اور کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 55 سالہ ناصر ولد ارشد سکنہ دینہ، 16 سالہ نشاء دختر زبیر سکنہ دینہ، 20 سالہ فاطمہ دختر احمد سکنہ جہلم، 25 سالہ علی ولد احمد سکنہ جہلم اور 45 سالہ ندیم ولد فرید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جبکہ ایک شدید زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔

Exit mobile version