سوہاوہ: ڈومیلی میں گندم کی کٹائی کے دوران علاقہ میدان جنگ بن گیا، خواتین سمیت متعدد افراد زخمی

سوہاوہ: ڈومیلی کے نواحی علاقہ دیال میں متنازعہ جگہ پر گندم کی کٹائی کے دوران علاقہ میدان جنگ بن گیا، ڈنڈوں سے ایک دوسرے پر وار، خواتین نے لاٹھی چارج کرکے متعدد مرد اور خواتین کو لہو لہان کردیا۔

لڑائی کے دوران ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، خواتین سمیت دونوں فریقین کے بیشتر افراد زخمی ہو گئے۔ لڑائی میں درجن سے زائد خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ لڑائی میں حصہ لیتی رہیں۔ لڑائی کے مناظرکسی پنجابی فلمی سین سے کم نہیں تھے ۔

لڑائی کی اطلاع ملنے پر تھانہ ڈومیلی پولیس موقعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔

واقعہ متنازعہ زمین پر گندم کٹائی کی وجہ سے پیش آیا، تلخ کلامی کے بعد خواتین کا ڈنڈوں سے ایک دوسرے پر لاٹھی چارج کیا، پولیس تھانہ ڈومیلی نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاتاہم پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی میڈیکو لیگل رپورٹس آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button