منگلا کینٹ پولیس نے دو موٹرسائیکل چوروں کو دھر لیا

دینہ: منگلا کینٹ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لئے۔

منگلاکینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان شاہد علی اور محمد حسن علی کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

Exit mobile version