سوشل ویلفیئر جہلم کے دفتر میں خصوصی افراد کیلئے ہمت کارڈ کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

جہلم: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سوشل ویلفیئر کے دفتر میں خصوصی افراد کے لیے ہمت کارڈ کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سہیل ناصر نے کہا کہ معذور افراد کے لیے ہمت کارڈ کا اجراء حکومت کی جانب سے ایک بہترین پروگرام ہے۔ صحت کارڈ معاشرے میں ایسے افراد کی کفالت کا پروگرام ہے جو کسی معذوری کی وجہ سے روزگار کما نہیں سکتے اور دوسروں پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔

سہیل ناصر نے مزیدکہا کہ معذور افراد بھی اس معاشرے کے معززشہری ہیں، وزیر اعلی پنجاب کا ہمت کارڈ پروگرام اسپیشل افراد کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ اس پروگرام کے تحت سینکڑوں افراد کو اے ٹی ایم کارڈ کیساتھ نقد رقم 10ہزار 500 روپے بھی جاری کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب خصوصی افراد نے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کایہ احسن اقدام ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button